ایس ایس پی آپریشنز کے پشاور کے مختلف علاقوں کے دورے

جمعہ 22 اپریل 2016 14:28

پشاور ۔ 22 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء ) ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید مروت نے شہر میں واقع مختلف بازاروں ،قصہ خوانی ،خیبر بازار ،کباڑی بازار ،محلہ جنگی سمیت دیگر مارکیٹوں کے دورے کئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ون ،ایس ایچ او تھانہ خان رازق بھی موجود تھے اور مختلف بازاروں کی انجمنوں کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے دکانداروں سے مل کر پولیس کی فرائض اور روئیے کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ دکانداران نے ایس ایس پی کو کہا کہ پشاور پولیس ایماندار اور دلیر پولیس فورس ہے اور پولیس پر اطمینان کااظہارکیا ۔ بازاروں کے صدور نے ایس ایس پی کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔ محلہ جنگی کے صدر ظفر خٹک نے ایس ایس پی کو شیلڈ پیش کی ۔ ایس ایس پی نے کہا کہ تاجر برادری نے پولیس کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں تعاون کیا ہے جس کی بدولت پشاور سٹی میں کافی حد تک امن قائم ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں