اقراء یونیورسٹی اینٹی سموکنگ میراتھن 28 اپریل کو ہو گی

جمعہ 22 اپریل 2016 14:28

پشاور ۔ 22 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء )اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور میں 20 سال بعد میراتھن اینٹی سموکنگ کا انعقاد کروا رہی ہے اس سے پہلے 1995ء میں یہ میراتھن پشاور میں منعقد ہوئی تھی یونیورسٹی پشاور ٹریننگ وارڈن کے ساتھ مل کر یہ میراتھن پشاور کے شہریوں کے لئے لا رہی ہے اس میراتھن کا آغاز 28 اپریل کو صبح نو بجے پشتہ خرہ چوک سے جبکہ اختتام حیات آباد فیز ٹو نزد باغ ناران پر ہو گا ۔

(جاری ہے)

میراتھن سات کلومیٹر پر محیط ہو گی ۔اختتامی تقریب یونیورسٹی کی بلڈنگ میں منعقد کی جائے گی جبکہ میراتھن کا اختتامی پوائنٹ بھی یونیورسٹی کی بلڈنگ ہو گی میراتھن کی فری رجسٹریشن جاری ہے پشاور کا ہر مکین اس میں حصہ لے سکتا ہے میراتھن جیتنے والوں کے لئے پہلا انعام بیس ہزار روپے، دوسرا پندرہ ہزار، تیسرا دس ہزار جبکہ چوتھے سے دسویں تک کو پانچ پانچ ہزار روپے دیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں