گورنرخیبرپختونخواکی زیر صدارت ہیڈکوارٹرقلعہ بالاحصار میں اعلی سطحی اجلاس
وطن کے دفاع ،سلامتی کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، گورنر خیبرپختونخوا پاک افواج، سیکورٹی فورسز ،ایف سی کی لازوال قربانیوں کی بدولت خطے میں امن لوٹ آیا ہے،خطاب
جمعرات 21 اپریل 2016 19:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وطن کے دفاع اور سلامتی کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے اس قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک افواج، سیکورٹی فورسز اور ایف سی کی لازوال قربانیوں کی بدولت اس خطے میں امن لوٹ آیا ہے اور ہماری فورسز جس جذبے کے ساتھ ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں پوری قوم کو اس پر فخرہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پائیدار امن کے حصول کیلئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وہ جمعرات کے روزپشاور میں فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹرقلعہ بالا حصار کے دورے کے موقع پر ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا محمد اسلم کمبوہ اور دیگر سول وملٹری حکام شریک تھے۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی میجرجنرل شاہین مظہر محمود نے گورنر کو ایف سی کے کردار اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں فاٹا اورصوبے میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ پوری قوم سیکورٹی فورسز اور ایف سی کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ہماری سیکورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہیں۔ گورنرنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائیگا اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قبل ازیں ایف سی ہیڈکوارٹرپہنچنے پر انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کور میجرجنرل شاہین مظہر محمود اور دیگرافسران نے گورنر کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر گورنرنے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعابھی کی جبکہ فرنٹیئرکور کے چاق وچوبند دستے نے گورنر کو سلامی بھی پیش کی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شہید ہونےوالے کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
پیسکوریجن میں بارش کےباعث 124فیڈرز ٹرپ کر گئے،مرمتی کام جاری
بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور
پشاورکےتھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائی ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پیسکو کی صارفین کو بارشوں کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر ..
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے ..
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان
iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان
gپشاور پریس کلب کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر ..
{گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ جیل منتقل
qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ