کرپشن کو جڑ سے ختم کرنا پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے،پرویز خٹک
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 20/04/2016 - 22:18:29 وقت اشاعت: 20/04/2016 - 22:17:00 وقت اشاعت: 20/04/2016 - 22:14:48 وقت اشاعت: 20/04/2016 - 22:03:28 وقت اشاعت: 20/04/2016 - 22:02:14 وقت اشاعت: 20/04/2016 - 21:54:51 وقت اشاعت: 20/04/2016 - 21:54:51 وقت اشاعت: 20/04/2016 - 21:54:50 وقت اشاعت: 20/04/2016 - 21:53:37 وقت اشاعت: 20/04/2016 - 21:53:37 وقت اشاعت: 20/04/2016 - 21:53:36
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

کرپشن کو جڑ سے ختم کرنا پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے،پرویز خٹک

پشاوراُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل۔2016ءوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کرپشن کے خلاف آرمی چیف کے بیان کو معنی خیز اور ناقابل تردید قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کرپشن کو جڑ سے ختم کرنا پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اس کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی نا گزیر ہے۔وہ بدرشی نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک ابرار خان کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب اور بعدازاں حاجی تسلیم خان کی وفات پر مشیت الرحمن کے ساتھ اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

کنونشن سے ضلعی ناظم لیاقت خان خٹک، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، حاجی محمد ریاض ایڈوکیٹ، ایم پی اے خلیق الرحمن ، ایم پی اے ادریس خٹک ،ناظم ملک ابرار خان نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر تحصیل ناظمین، رضا اللہ خان ، مرتضی الرحمن، صادق خٹک، نائب ناظمین زرعالم خان، ساجد خان لالا اور حمیداللہ خٹک کے علاوہ ضلعی کونسلران زاہدحیات، ذوالفقار خٹک، حسین احمدخٹک سمیت بڑی تعداد میں ناظمین اور کونسلر اور تحریک انصاف کے کارکن موجود تھے۔

اس موقع پر مردان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، دہشت گرد کہیں نہ کہیں سے داخل ہوکر نہتے اور بے گناہ عوام پر حملہ کردیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مردان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ بہت جلد تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ضرب عضب کی بدولت کافی حد تک امن قائم ہو چکا ہے اور حالات میں بہتری آئی ہے تاہم جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوتا اس کے اثرات پاکستان پرپڑتے رہیں گے۔

ہمیں اللہ تعالی سے امید ہے کے اس ملک میں امن آئے گا۔ پرویزخٹک نے کہا کہ اپریشن ضرب عضب کے اثرات کافی اچھے مرتب ہورہے ہیں دہشت گردی کے خلاف ہمارے ملک کے تمام ادارے اچھا کام کررہے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

20/04/2016 - 21:54:51 :وقت اشاعت