عمران خان اور سراج الحق کی مثال ہاتھی کی دانتوں کی طرح ہے جوکھانے کے اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں،ناصر خان موسیٰ زئی

بدھ 20 اپریل 2016 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ عمران خان اور سراج الحق کی مثال ہاتھی کی دانتوں کی طرح ہے جوکھانے کے اور ہوتے ہیں اور دیکھانے کے اور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے درویش صفت قائد سراج الحق اورپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خیبر بینک کا پیسہ ہذم کرچکے ہیں اور بینک آف خیبر کے الزامات کا جواب دینے کے بجائے انکے اٖفسروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف دیگرسیاسی رہنماؤں پر الزامات لگا نے سے وہ نہیں کتھرا رہے۔

خیبر پختونخوا میں صحت،زراعت، فارسٹری، تعلیم اور دیگر وزارتوں میں کرپشن کی لوٹ سیل جاری ہے اور بلین ٹری سونامی کے نام پر پختونخوا کی عوام کے اربوں روپے کرپشن کی نظر ہو چکے ہیں، اس پر ان کی صوبائی حکومت چھپ ہے اور کوئی عملی اقدام نہیں اٹھا رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اسلام اور دوسرا انصاف کے نام پرعوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ، ان کا اصل چہر ہ عوام کے سامنے آچکا ہیں۔

صوبائی اسمبلی حلقہ 8پشاور کے امیدوار کو جماعت اسلامی کی طرف سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار کروانے سے خود جماعت اسلامی کے کارکنوں نے علم بغاوت بلند کر دیا ہے۔ ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا کہ سرکاری ادارے کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد جماعت اسلامی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے علیحدگی اختیارکرلے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں