پشاور میں تعینات امریکی قونصل جنرل اور قونصلیت میں اکنامک چیف کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 20 اپریل 2016 19:44

پشاور میں تعینات امریکی قونصل جنرل اور قونصلیت میں اکنامک چیف کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2016ء) پشاورمیں متعین امریکہ کے قونصل جنرل مسٹرویلیم جے مارٹن اورقونصلیٹ میں اکنامک چیف مس کیتھرین ہاف مین نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کیساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت خطے کی صورتحال اورفاٹامیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ٹی ڈی پیزکی واپسی کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ قبائلی عوام نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن واستحکام کیلئے قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ان کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور ان کی واپسی اور بحالی میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔گورنر نے ملاقات کے دوران، ان اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جو حکومت خاص طور پر فاٹا میں متاثرین کی باعزت واپسی و بحالی اور تعمیر نوسمیت دیرپابنیادوں پر امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے اٹھارہی ہے اور واضح کیا کہ فاٹا کے عوام کیلئے بہترمستقبل یقینی بنانے کے ضمن میں تمام تر اقدامات ان کی امنگوں کے مطابق اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فاٹامیں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آچکی ہے اور ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کی واپسی وبحالی سمیت قبائلی عوام کی سماجی ومعاشی ترقی خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہترسہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں