موجودہ حکومت نے سرکاری محکموں کو مثبت اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کاپابند بنایا ہے، ارشد عمرزئی

بدھ 20 اپریل 2016 17:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمرزئی نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی مسائل کا ٹھوس بنیادوں پر حل کابیڑہ اٹھایا ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے تمام سرکاری محکموں کو مثبت اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کاپابند بنایا ہے جسکی وجہ سے اب عوام کو بغیر کسی سیاسی مداخلت کسی بھی سرکاری ادارے سے بر وقت خدمات حاصل ہوتی ہیں۔

قومی وطن پارٹی مخلوط صوبائی حکومت کاحصہ ہوتے ہوئے اس صوبے کے غریب عوام کی بلاامتیاز خدمت جاری رکھے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز ممبر صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمندکی قیادت میں آئے ہوئے اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے قومی وطن پارٹی کے عہدیداران کے وفد سے پشاورمیں بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ممبر صو بائی اسمبلی جمشید خان مہمندنے معاون خصوصی کواپنے علاقے میں صحت وتعلیم ،آبنوشی اورذرائع مواصلات سے متعلق عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اورکہا کہ ماضی کی ناقص حکمت عملی کے باعث آج غریب لوگوں کو کئی ایک مشکلات کاسامنا ہے اور وہ موجودہ حکومت سے اپنے مسائل کی جلد حل کی توقع کئے ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی نے وفد کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور مختلف نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے ۔ارشد عمرزئی سے معززین کے وفود نے بھی ملاقات کی جن سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے اقتدار میںآ نے کامقصد غریب لوگوں کے مسائل حل کرنا اورمحروموں کوان کا حق دلانا ہے اور ان کی پارٹی بلند وبانگ دعوؤں کی بجائے صوبوں کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کرناچاہتی ہے۔وفد نے مسائل توجہ سے سننے اور حل کی یقین دہانی پر معاون خصوصی کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں