خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کااجلاس

بدھ 20 اپریل 2016 17:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانونی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کاایک اجلاس بدھ کے روزرکن صوبائی اسمبلی وچیئر مین کمیٹی منورخان ایڈوکیٹ کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس روم میں منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی محترمہ معراج ہمایون کے علاوہ محکمہ مال اوردیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں زمینوں کی ٹیبل ٹیکس اورانتقلات کے ریٹ اوردیگرمتعلقہ امورپر تفصیلی غوروخوض ہوا۔ اجلاس میں کمشنرزاورضلعی حکومتوں سے زمینوں کے ریٹ کے بارے میں تفصیلات کی فراہمی اور اس بارے میں ضروری قانون سازی کو بھی زیر غورلایاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں