آفتاب احمدخان شیرپاؤ کی سابق گورنرسردارمہتاب سے ملاقات

ملک کی مجموعی صورتحال ،پانامہ لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ پانامہ لیکس بارے اصولی موقف پر قائم ہیں ،چاہتے ہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں حاضر سروس ججوں پر مشتمل غیر جانبدار تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے ،آفتاب شیرپاؤ

منگل 19 اپریل 2016 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے سابق گورنر خیبر پختونخواسردار مہتاب احمد خان عباسی اور عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں وطن کور اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پانامہ لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے ہم اصولی موقف پر قائم ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی سربراہی میں حاضر سروس ججوں پر مشتمل غیر جانبدار تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے جس کو غیر ملکی فورنزک اکاؤنٹنگ ماہرین کی معاونت حاصل ہوں جو اس معاملے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فوری اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر پانامہ لیکس کے بارے میں کمیشن کے قیام کے سلسلے میں جتنی تاخیر کی جائے گی اس سے یہ مسئلہ مزید گھمبیر ہوتا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میں جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اور ہر اس اقدام سے اجتناب کیا جائے گا جس سے جمہوریت کو نقصان ہوں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں