بزنس خواتین کی فلاح و بہبودکے لئے وویمن چیمبر ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد

منگل 19 اپریل 2016 18:51

پشاور۔19اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء )وویمن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بزنس خواتین کی فلاح و بہبود اور اُنہیں پایہ دار معاشی ترقی کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کیلئے منگل کے روز وویمن چیمبر ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔سیمینار میں وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ناصرہ لغمانی وویمن چیمبر کی سرپرست اعلیٰ مسز فطرت الیاس بلور وویمن چیمبر کی نائب صدر شمامتہ الامبر وویمن چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کی اراکین اور SDPI کی جانب سے سعدیہ اور شہر یار حق سمیت اُن کی ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے ۔

ایس ڈی پی آئی کی ٹیم کے اراکین نے وویمن چیمبر کے عہدیداروں اور ممبران کو ادارے کی کارکردگی سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں اور بزنس خواتین کی معاشی ترقی کیلئے ادارے کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وویمن چیمبر کی سرپرست اعلیٰ مسز فطرت الیاس بلور اور وویمن چیمبر کی صدر ناصرہ لغمانی نے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے بزنس خواتین میں شعور اجاگر کرنے اور اُنہیں کاروبار ی معاملات سے متعلق مختلف امور پر ٹریننگ اور معلومات دینے کے عمل کو سراہا اور کہا کہ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ڈی پی آئی کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کی بزنس خواتین کی معاشی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے گا او ر اس مقصد کے لئے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔

اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئی ہوئی بزنس خواتین نے درپیش مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا اور ان کے حل کیلئے سفارشات پیش کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں