فعال مخلص،نظریاتی،متحرک اور پارٹی کے وفادار کارکنوں کو آگے لاکر پارٹی کو مظبوط کیا جائیگا،رحیم داد خان

منگل 19 اپریل 2016 16:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے ممبر و سابقہ صوبائی صدر رحیم داد خان نے کہا ہے کہ کمیٹی غیرفعال عہدیداروں کے بجائے پارٹی کے مخلص جیالوں کو آگے لاکر تمام دیرینہ کارکنوں سے رابطے کر کے عہدیداروں کا چناوں کیا جائے گا پارٹی قیادت کی جانب سے چاروں صوبائی تنظمیں تحلیل کرکے نئی تنظیم سازی کا فیصلہ احسن اقدام ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کو صوبے میں مزید فعال مقبول اور منظم بنانے کے لئے کمیٹی اپنی زمہ داری نیک نیتی خوش اصلوبی اور باہمی مشاورت سے سرانجام دے گی اس سلسلے میں کمیٹی صوبے کے تمام اضلاع کے تفصیلی دورے کئے جائینگے جہاں پر پارٹی کے وفادار فعال ،نظریاتی،متحرک اور پارٹی کے مخلص کارکنوں کو آگے لاکر پارٹی کو مظبوط کیا جائیگا کمیٹی ضلعی قیادت کے لئے تمام کارکنوں عہدیداروں کے باہمی مشاورت سے نام فائنل کر کے چیئرمین بلاول بھٹو کو پیش کی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ایک بڑی اور منظم سیاسی قوت بن کر اْبھرے گی شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں جیالوں کو متحد کر کے پارٹی میں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ شہید بھٹو نے ملک کے پسے ہوئے طبقات اورغریبوں کے لئے جس مشن کا اغاز کیا تھا اسی مشن کو آگے بڑھا یا جاسکے کارکن متحد ہوکر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے عظیم فرزند بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مظبوط کریں بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو اور شہید بی بی کے ویثرن کے عین مطابق ملک میں جمہوریت کی بقاء اور استحکام پاکستان کے لئے لازوال جدوجہد کر رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں