پی کے8میں کامیابی حاصل کرینگے،مولاناگل نصیب

پیر 18 اپریل 2016 21:52

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء )پی کے8میں حیران کن کامیابی حاصل کرینگے، تمام مذہبی جماعتوں نے جمعیت علماء اسلام کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے پی کے 8کے ضمنی انتخابات کیلئے حکمت عملی طے کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں مولانا عطاالحق درویش،عبدالجلیل جان، حاجی غلام علی، مولانا رفیع اللہ قاسمی، مولانا خیر البشر ، مولانا امان اللہ حقانی شامل ہیں۔

ایک بیان میں مولانا گل نصیب خان نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام PK8میں حیران کن کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں سے مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور تمام مذہبی قوتوں نے حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام PK8میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ 22اپریل کو علماء کنونشن اور ورکرز کنونشن سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان اور دیگر صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کرینگے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں