پشاورکی ضلعی انتظامیہ کا روزانہ کا خرچہ چار لاکھ 20ہزار روپے سے تجاوز کرگیا
ڈپٹی کمشنر سمیت تمام عملے نے 8ماہ میں سرکاری خزانے سے تنخواہوں و دیگر مراعات کی مد میں 8کروڑ 41لاکھ 88ہزار 794روپے وصول کئے ، دستاویز
پیر 18 اپریل 2016 20:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) پشاور کی مستعد ضلعی انتظامیہ صوبائی خزانے سے روزانہ چار لاکھ 20ہزار روپے وصول کر رہی ہے،اور ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنرز ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل دار وں کے ساتھ دیگر عملے نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران سرکاری خزانے سے تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں آٹھ کروڑ 41لاکھ 88ہزار 794روپے وصول کئے ہیں،محکمہ خزانہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے بیشتر بلوں کی مد میں تاحال رقوم جاری نہیں کی گئی ہیں اور جون کے بعد اگر ان بلوں کو بھی ڈالا جائے تو پشاور کی ضلعی انتظامیہ پر روزانہ 53لاکھ روپے سے بھی زائد خرچ کیا جاتا ہے،محکمہ خزانہ کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر عملہ بنیادی تنخواہوں ،مراعات اور سہولیات کیلئے رواں مالی سال میں 16کروڑ 6لاکھ 53ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں،جن میں سے آٹھ ماہ کے دوران یعنی جولائی سے فروری تک آٹھ کروڑ 14لاکھ 88ہزار سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں،اعداد و شمار کے مطابق ضلعی انتظامیہ اب تک بنیادی تنخواہوں کی مد میں تین کروڑ 93لاکھ 77ہزار 576،ایڈہاک الاؤنس ایک کروڑ 91لاکھ 84ہزار 488،میڈیکل الاؤنس 42لاکھ 17ہزار 775،ہاؤس رینٹ 47لاکھ 14ہزار 112 روپے وصول کر چکے ہیں ،پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر ریاض محسود سمیت ایک اسسٹنٹ کمشنر ،ایک اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ،دس ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز اور دس سے زائد علاقہ تحصیلدار ہیں ،دستاویز کے مطابق چھٹیوں کے الائنس کی مد میں 13لاکھ 50ہزار 960،پیٹرول 7لاکھ 21ہزار 459،کنونس 64لاکھ 53ہزار 343،سٹیشنری 8لاکھ ،ٹرانسپورٹ 2لاکھ 75ہزار 525،ٹیلی فون 3لاکھ 44ہزار 817 اور کمپیوٹر الاؤنس کی مد میں ایک لاکھ 62ہزار روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت