غیر حاضر اساتذہ کیساتھ کسی رعایت کی بجائے انہیں سخت سزا دیکر نشان عبرت بنائیں گے، اسامہ احمد وڑائچ
بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے سکولوں کے سربراہان ،ٹیچرز کو انعامات دیئے جائینگے،ڈپٹی کمشنر چترال
پیر 18 اپریل 2016 18:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ فرائض منصبی سے غفلت برتنے والے اور غیر حاضر اساتذہ کے ساتھ کسی رو رعایت کی بجائے انہیں سخت ترین سزا دے کر نشان عبرت بنائیں تاکہ قوم کے نونہالوں کا وقت ضائع نہ ہو اور صوبے میں نافذ ایجوکیشن ایمرجنسی کاتقاضا بھی پورا ہو۔
گورنمنٹ ہائی سکول چمرکن چترال میں داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ان کا جائز مقام دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور محکمے کے اندر سزا اور جزا دونوں ساتھ ساتھ چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے سکولوں کے سربراہان اورٹیچرز کو انعامات دئے جائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ قوم کی پُرخلوص خدمت کریں۔
انہوں نے غفلت برتنے والے اساتذہ سے کسی قسم کی نرمی کو ناممکن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ کا مقام بلندیوں کی حدتک پہنچائیں گے۔لیکن انہیں اپنی خدمات میں غفلت نہیں برتنی چاہئے ۔اس موقع پر ڈی ای او چترال حنیف اﷲ نے کہاکہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی اورہنگامی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں تاکہ وہ مطمئن ہوکر اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کے طول وغرض میں ’’گھر آیا استاد‘‘کے نام پر شروع کی جانے والی داخلہ مہم نہایت زور وشور سے جاری ہے تاکہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہ جائے۔ اس موقع پر ڈی۔ سی چترال نے ایک طالب علم کا نام داخل خارج رجسٹر میں درج کرکے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور انہیں مفت کتب بھی فراہم کیں۔ اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر طارق محمود نے سکول کی کارکردگی سے آگاہ کیا جبکہ پی ٹی سی فنڈ سے تعمیرہونے الے اضافی کمروں کا افتتاح بھی کیاگیا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر ..
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے ..
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان
iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان
gپشاور پریس کلب کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر ..
{گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ جیل منتقل
qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان
بارشوں سے جانی نقصان ‘ فرزند وزیر کا افسوس کا اظہار
پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا
ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی، پیسکو
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا ..
پشاور،قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت