پشاور، چوہوں نے 2 سالہ بچی کو کاٹ کھایا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

پیر 18 اپریل 2016 13:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) قصہ خوانی بازار اور کینٹ کے بعد چوہوں نے پشاور کے دیگر علاقوں کا رخ کرلیا اور ایک 2 سالہ بچی کو کاٹ کھایا۔نجی ٹی وی کے مطابق نشتر آباد کے محلہ اسلام آباد میں چوہوں نے 2 سالہ بچی کو کاٹ کھایا۔

(جاری ہے)

چوہوں کے کاٹنے کی وجہ سے بچی کی حالت انتہائی خراب ہوگئی اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بچی کے کاٹنے کا واقعہ پیش آنے پر اہل علاقہ ضلعی حکومت کے خلاف اشتعال میں آگئے اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بجلی جاتے ہی ہے حملہ شروع کردیتے ہیں اور ضلعی حکومت چوہے مارنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں