قصور،ٹریفک حاد ثات میں 3 افرادجاں بحق ہو گئے

پیر 18 اپریل 2016 12:31

قصور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء )ٹریفک کے مختلف حاد ثات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیابازارقصور کارہائشی علی احمدشاہ موٹرسائیکل پر گھرواپس جارہاتھا کہ رائیونڈ روڈبھٹی انٹرنیشنل ہسپتال کے قریب تیزرفتار ٹریکٹرٹرالے کیساتھ موٹر سائیکل ٹکرایا جس کے نتیجہ میں علی احمد شدید زخمی ہوگیا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال کے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پھولنگرکے علاقے جمبرکلاں میں مزداڈالے اور ٹرالے کے تصادم کے نتیجے میں محمدعمران جان کی بازی ہارگیا جبکہ سٹی پتوکی نعمت چوک کے قریب کوسٹرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عبدالغفار موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔مقامی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں