تحریک انصاف ،جماعت اسلامی کے مابین کوئی اختلاف نہیں،پرویزخٹک، خیبرپختونخوا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/04/2016 - 20:49:21 وقت اشاعت: 17/04/2016 - 20:42:37 وقت اشاعت: 17/04/2016 - 20:42:37 وقت اشاعت: 17/04/2016 - 20:30:09 وقت اشاعت: 17/04/2016 - 20:30:08 وقت اشاعت: 17/04/2016 - 20:30:08 وقت اشاعت: 17/04/2016 - 20:09:03 وقت اشاعت: 17/04/2016 - 20:09:03 وقت اشاعت: 17/04/2016 - 19:30:12 وقت اشاعت: 17/04/2016 - 19:30:12 وقت اشاعت: 17/04/2016 - 19:30:12
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

تحریک انصاف ،جماعت اسلامی کے مابین کوئی اختلاف نہیں،پرویزخٹک، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، غلط فہمیاں پیدا کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑیگی، ایم ڈی خیبربینک نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ،تحقیقات کاحکم دیدیا گیاہے،2018کے عام انتخابات میں کارکردگی کے بل پر صوبہ کی سیاسی تاریخ بدلیں گے،وزیراعلی خیبرپختونخوا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین کوئی اختلاف نہیں۔ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ وہ جامعہ عثمانیہ جلوزئی میں استقبالیہ اور جبہ خٹک میں جلسے عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

جلسے سے ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک ،ایم این اے ڈاکٹر عمران خان، ایم پی اے میاں خلیق الرحمن خٹک ،ممبر ضلع کونسل سکندر خان،وزیر اعلی کے کوارڈنیٹر برائے سیاسی امور حسین احمد خٹک، جمامعہ عثمانیہ کے مہتمم مفتی غلام الرحمن، صوبائی ناظم وفاق المدارس مولاناحسین احمد نے بھی خطاب کیا۔وزیراعلیٰ نے خیبربینک کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈی خیبربینک نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے جس کے خلاف تحقیقات کاحکم دے دیا گیاہے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایک ایماندار اور فرض شناس شخصیت ہیں اور ان پر صوبائی حکومت کابھرپور اعتماد ہے۔

پانامہ لیکس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اللہ کرے کہ ہلچل خیریت سے ختم ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ جس کسی نے بھی بیرون ملک سرمایہ منتقل کیا ہے سب کاکڑا اوریکساں احتساب ہونا چاہیے۔وزیر اعلیٰ نے جامعہ عثمانیہ کے دور کے موقع پر کہا کہ دینی مدارس دنیا کی سب سے بڑی این جی اوز ہیں جو غریب لوگوں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے اہم ذرائع ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علماء کرام نے ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار اد اکیا ہے ۔انہوں جامعہ عثمانیہ میں قائم شدہ قرآنک گارڈن میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔بعدازاں قرآنک گارڈن میں کجھور کا درخت لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف اگر بے گناہ ہیں تو ان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوگی۔یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے بیٹوں کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی۔

انہوں نے کہاکہ یہ بات یہاں پررکنے والی نہیں یہ بات بہت آگے تک جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ پاک چائنا اقتصادی راہداری سمیت

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17/04/2016 - 20:30:08 :وقت اشاعت