اگروزیر اعظم یا ان کے خاندان پرکوئی ا لزام لگاہے تو وہ واضح کریں اس میں خوف زدہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/04/2016 - 22:24:22 وقت اشاعت: 16/04/2016 - 22:22:25 وقت اشاعت: 16/04/2016 - 22:19:59 وقت اشاعت: 16/04/2016 - 22:18:29 وقت اشاعت: 16/04/2016 - 22:15:28 وقت اشاعت: 16/04/2016 - 22:15:28 وقت اشاعت: 16/04/2016 - 21:54:30 وقت اشاعت: 16/04/2016 - 21:54:30 وقت اشاعت: 16/04/2016 - 21:51:24 وقت اشاعت: 16/04/2016 - 21:15:56 وقت اشاعت: 16/04/2016 - 21:14:09
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

اگروزیر اعظم یا ان کے خاندان پرکوئی ا لزام لگاہے تو وہ واضح کریں اس میں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں،پرویزخٹک

یہ پیسے کہاں سے آئے اور کہاں گئے جو بہت آسان بات ہے، یہ کروڑوں اربوں کی بات نہیں یہ کھربوں کی بات ہے جو یہ کھا چکے ہیں اور اب یہ اتنے پریشان ہو گئے ہیں کہ وزیر اعظم بیمار پڑ گئے ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور نواز شر یف کے خاندان کا ایک ساتھ ایک ہی فلائٹ میں بیرون ملک جانا کسی خفیہ پلان کا حصہ نہیں بلکہ عمران خان علی الاعلان پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ماہرین سے رابطہ کرنے کے لیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نوشہرہ کے علاقے خاروئی میں تحصیل کونسلر احد نواز خٹک، اور ملنگ جان کی رہائش گاہ جبکہ اسماعیل خیل میں امجد خان کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماعات سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے ضلع ناظم لیاقت خان خٹک ، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک ،ایم پی اے ادریس خٹک ،تحصیل ناظم صادق خان خٹک، تحصیل ناظم احد نواز خٹک، اسحاق خٹک ضلعی کونسلر ذوالفقار خٹک نے بھی خطاب کیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ میں وزیر اعظم نواز شریف کو کہتا ہوں کہ اگرا ن پر یا ان کے خاندان پرکوئی ا لزام لگاہے تو وہ واضح کریں کہ اس میں کتنی حقیقت ہے اس میں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ان کا اپنے اور اپنے خاندان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دینا ہوگا۔ کہ یہ پیسے کہاں سے آئے اور کہاں گئے۔ جو بہت آسان بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف کہتے ہیں کہ ہم پر تو الزام ہے مگر وہ دوسروں کو چور کہتے ہیں۔

دوسروں کو چور کہنے کی بجائے ہر ایک کو اپنی صفائی پیش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر اگر کوئی الزام لگائے کہ میں نے گھر کہاں سے بنایاتو یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس کی وضاحت پیش کروں کہ میں نے یہ رقم کہاں سے لائی ، کتنا ٹیکس ادا کیا، اور کہاں خرچ کی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کروڑوں اربوں کی بات نہیں یہ کھربوں کی بات ہے جو یہ کھا چکے ہیں اور اب یہ اتنے پریشان ہو گئے ہیں کہ وزیر اعظم بیمار پڑ گئے ہیں اور دل کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

۔ انھوں نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ کمیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/04/2016 - 22:15:28 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان