خیبربینک کی جانب سے وزیر خزانہ پر الزامات، مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) خیبربینک کی جانب سے وزیر خزانہ پر الزامات پر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔ حکومت کے اپنے بینک نے وزیر کی کرپشن کھول دی ۔

(جاری ہے)

پشاورپریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے پانی وبجلی امیر مقام کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت کے اپنے ہی ادارے نے وزیر خزانہ کی کرپشن کھول کرچارج شیٹ تیارکی ہیں شرم کی بات ہے کہ وزیرخزانہ نے جلسوں پراخراجات بھی بینک کوادا کرنا پڑے پاکستان کی تاریخ میں ایسی کرپشن کی مثال نہیں ملتی ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر مستعفی ہوجائے کیونکہ اس معاملے میں نہ جوڈیشل کمیشن کی ضرورت ہے اور نہ ہی انکوائری کی پانامہ لیکس کے حوالے سے امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کواوراپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیااور جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں