بینک آف خیبر کے الزامات کاوزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے نوٹس لے لیا

بینک آف خیبر کا اشتہار حد سے تجاوز ہے ،اشتہار میں صوبائی وزیر خزانہ کی کردار کشی کی گئی،پرویزخٹک

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:10

بینک آف خیبر کے الزامات کاوزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے نوٹس لے لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ پر بینک آف خیبر کے الزامات کاوزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے نوٹس لے لیا، بینک آف خیبر کا اشتہار حد سے تجاوز ہے ،اشتہار میں صوبائی وزیر خزانہ کی کردار کشی کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بینک آف خیبر کا اشتہار حد سے تجاوز ہے ،اشتہار میں صوبائی وزیر خزانہ کی کردار کشی کی گئی،وزیر خزانہ مظفر سید ایماندار شخص ہیں اور ان پر مکمل اعتماد ہے ،وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اشتہار کا اجراء غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہے،واضح رہے کہ بینک آف خیبر کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید پر سنگین الزامات عائد کیے گئے اور مقامی اور قومی اخبارات میں شائع کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں