بجلی کی لوشیڈنگ کم کرنے کیلئے واپڈ ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کر رہی ہیں،انورالحق یوسفزئی

کسی علاقے میں اوور لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی جس علاقے میں 70فیصد ریکوری ہے ، وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ،22کرپٹ افسران کے تبادلے، 6افسران کو معطل کر دیا گیا ہے،چیف پیسکو کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) چیف ایگزیکٹیو پیسکوانوار الحق یوسفزئی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوشیڈنگ کم کرنے کے لیے واپڈ ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کر رہی ہیں محکمہ میں کر پٹ افران کے خلاف کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور کے نواحی علاقوں میں واپڈ اہلکاروں کو کئی مسائل کا سامنا ہے ،پشاور کے علاقے سخی چشمہ میں سات فیڈز کا افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

کسی علاقے میں اوور لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی جس علاقے میں ستر فیصد ریکوری ہے ، وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہے بائیس کرپٹ افسران کے تبادلے جبکہ چھ افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلی کے ساتھ بجلی چوری کے حوالے سے کل ملاقات کرونگا صوبائی حکومت بجلی کے حوالے سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ نواحی علاقوں میں مسئلے مسائل کا سامنا ہیں بے نظیر ویمن یونیورسٹی کے لیے الگ فیڈرز لگایا گیا ہے، جبکہ فیڈر پر پانچ کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں