خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے kp appsچیلنج ونرز کا اعلان کر دیا

دو ماہ کے آن لائن ''hackathon" کے شرکاء کا اپنی نوعیت کے جدید اور نئے موبائل appsکا مظاہرہ جس میں سرکاری خدمات کی ادائیگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ اس میں نئے بزنس کے اجراء کی استعداد بھی پائی گئی

جمعہ 15 اپریل 2016 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء)خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (kpitb) ، ٹیک ویلی ایبٹ آباد ،کوڈ فار پاکستان ، ورلڈ بینک اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے kp apps چیلنج کیلئے ایک ’’ڈیمو ڈے‘‘ کا اہتمام پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا ۔اس چیلنج میں پورے پاکستان سے مدعو نوجوانوں نے apps اور ویب سائٹس تیار کر کے شرکت کی جن کا ماہرین کے ایک پینل نے تجزیہ کیا ۔

اس موقع پر چھ لاکھ روپے تک کے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ۔تقریب میں پیش کردہ موبائل ایپس اور ویب سائٹس میں، ایک موبائل ایپ ’’karigar‘‘ جو پیشہ وارانہ تاجروں جیسے بڑھئی اور پلمبر کو استعداد رکھنے والے آجروں سے مربوط بناتی ہے ۔حکومت کو شکایات بھیجنے کیلئے مربوط ویب سائٹ ’’ ikhtiyar‘‘ ، ہنگامی سرکاری خدمات کیلئے ایک موبائل ایپ ’’rescue 1122‘‘ اور خون عطیات دینے والوں کو خون کے ضرورتمند مریضوں سے ان کے مقامِ علاج تک مربوط کرنے کیلئے ایک app ۔

(جاری ہے)

’’blood bank‘‘ شامل ہیں کل 42ٹیموں نے سوک ، طرز حکمرانی ، صحت اور موبائل درجات میں انعامات جیتنے کیلئے مقابلوں میں حصہ لیا۔ان میں سے 17کو شارٹ لسٹ کیا گیا جنہوں نے تقریب میں اپنے ایپ کے مظاہرے شرکاء اور ججز بشمول ڈائریکٹر جنرل کو آرڈینیشن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ، ڈائریکٹر پراجیکٹس کے پی آئی ٹی بورڈ اور ورلڈ بینک کے نمائندوں کے سامنے کئے جنہوں نے ان سے تحقیقی سوالات بھی کئے تاکہ تجزیہ اور فیصلہ کیا جا سکے کے کونسی ٹیمیں سب سے زیادہ استعداد اور قابلیت کی حامل ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر کے پی آئی ٹی بی ظفر علی شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی appsٹیموں کی جانب سے تخلیق ، جدت اور تکنیکی مہارت کے مظاہرے سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ صوبے کے نوجوان عالمی سطح پر مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں در حقیقت یہ ٹیکنیکل صنعت کیلئے ایک مرکز کی حیثیت سے خیبر پختونخوا کا ظہور ہے ۔

چئیر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ، موبائل ایپ کے کاروباری نوجوانوں کی اعلیٰ صلاحیتوں اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کیلئے ان کے ٹیلنٹ کو سراہتی ہے اور پی ٹی اے ملک میں موبائل ایپ انٹر پرینیور شپ کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی جبکہ پی ٹی اے کا مقصد پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی کا پائیدار ایکو سسٹم قائم کرنے کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرنا ہے۔

انعامات جیتنے والی ٹیموں کو جاری تعاون کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔اس تعاون اور معاونت سے نوجوانوں کو اپنے نت نئے خیالات کو باقاعدہ عملی کاروبار میں ڈھالنے یا حکومت کے زیر عمل منصوبوں کیلئے براہ راست حکومت کے ساتھ کام کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں