ضلعی انتظامیہ کا پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا ،گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،سوسے زائد افراد کوگرفتار

جمعہ 15 اپریل 2016 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) ضلعی انتظامیہ کا پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا اور گران فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،سوسے زائد افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے 19گران فروشوں کو گرفتار کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمحموداحمد نے گلبہارمیں کاروائی کرتے ہوئے کرتے22 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمدنے نوتھیہ میں کاروائی کرتے ہوئے 12 گران فروشوں کو گرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے دلہ زاک روڈ پر گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15 افراد کوگرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میر خواص خان وزیر نے بھانہ ماڑی اور یکہ توت میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے سبزی منڈی میں کاروائی کرتے ہوئے 14 گران فروش گرفتار کیے ۔ان گران فروشوں میں دودھ فروش، فروٹ و سبزی فروش، جنرل سٹور ، فاسٹ فودز مالکان اور نانبائی شامل ہیں۔ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں