اسلامیہ کالج برائے طالبات میں ویڈیو کانفرنس ہال کا قیام

جمعہ 15 اپریل 2016 13:25

پشاور۔15اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء ) اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اسلامیہ کالج برائے طالبات میں ویڈیو کانفرنس ہال قائم کیا گیا ہے جس سے کالج قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیمی اور تحقیقی اداروں سے منسلک ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اس منصوبے کی تکمیل میں شعبہ کمپیوٹر سائنس اور رجسٹرار آفس نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اسلامیہ کالج برائے طالبات میں اب آن لائن ورکشاپس ‘ سیمیناروں اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں