ملک سعد انٹر کیڈمیزکرکٹ ٹورنامنٹ

پشاور رورل ایریازکی انڈر17ٹیم کے ٹرائلز17اپریل کوہونگے

جمعرات 14 اپریل 2016 14:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اپریل۔2016ء) ملک سعد انٹر کیڈمیزکرکٹ ٹورنامنٹ 19اپریل سے ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کھیلے جائینگے ۔جسکے لئے ملک سعد کرکٹ اکیڈمی پشاور رورل ایریاز ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز 17اپریل کو لئے جائینگے۔پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک فرمان علی نے میڈیا کو بتایاکہ ملک سعد انٹر اکیڈمیز انڈر17کرکٹ ٹورنامنٹ سے پشاور میں نچلی سطح پر کرکٹ کو فوغ ملے گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس ٹورنامنٹ میں فاٹا سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں قائم ملک سعد انڈر17کرکٹ اکیڈمیوں کے کھلاڑی بھر پور طریقے سے شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔اس ٹورنامنٹ میں پشاور کی دو ٹیمیں حصہ لیں گی ،ایک شہری علاقوں اور دوسری ٹیم میں مضافاتی (رورل ایریاز)سے تعلق رکھنے والے17سال سے کم عمر کھلاڑیوں کو موقع دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ رورل ایریازٹیم کی سلیکشن کیلئے باقاعدہ ٹرائلز 17اپریل کو ملک کرکٹ اکیڈمی رنگ روڈ پشتہ خرہ میں لئے جائینگے ۔انہوں نے تمام انڈر 17کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مکمل دستاویذات کیساتھ ان ٹرائلز میں حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں