ٹی ایم ایز عوامی مسائل مقامی سطح پرحل کریں، عنایت اللہ

بدھ 13 اپریل 2016 16:38

پشاور۔13اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء ) خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے ناظمین اورٹی ایم اوز پر زوردیا کہ وہ ٹی ایم ایز کی آمدن بڑھانے اوراسے اپنے پاوٴں پرکھڑا کرنے کے لئے اپنا کردار اداکریں تاکہ مقامی سطح پر موثر طریقے سے عوامی مسائل حل ہوسکیں۔وہ بدھ کے روز ٹی ایم ایز کے مسائل کے حوالے سے پشاورمیں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

جس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ عادل صدیق، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ کے علاوہ اپر دیر ،لوئردیر ،بلامبٹ ،منڈا وغیرہ کے ٹی ایم ایزوعوامی نمائندوں نے شرکت کی ۔دوران اجلاس ٹی ایم اوزنے نچلی سطح پر عوامی اجتماعی مسائل کے حل کے لئے اپنی گزارشات پیش کیں۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیرنے کہا کہ ٹی ایم اوز نظام کی تبدیلی اوراصلاح کے لئے عملی اقدامات کریں تاکہ صوبے کے نظام میں بہتر ی آئے اور اداروں کی کارکردگی میں عوام واضح تبدیلی محسوس کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اوز کے کارکردگی ناپنے کے لئے انڈیکٹربنائے گئے ہیں اور آئندہ ٹی ایم اوز اوردیگر افسران کی تقرریا ں ،تبادلے اورترقیاں ان کی کارکردگی سے مشروط کی جائیں گی ۔ عنایت اللہ خان نے کہا کہ ٹی ایم ایزکونسل کی منظوری سے میونسپل سروس کی فراہمی کے لئے ضروری مشینری خرید سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ٹیکس وصولی اورترقیاتی منصوبوں میں مزیدتیزی اورشفافیت لانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ٹی ایم ایز خود اپنے وسائل پیدا کریں اورخودعوامی فلاح بہبودپرخرچ کریں ۔سینئر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ فوری طورپر حل کریں تاکہ ملازمین میں پھیلی بے چینی کاخاتمہ ہوسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں