ٹی ایم ایز نظام میں بہتری لاتے ہوئے عوامی مسائل مقامی سطح پرحل کریں، عنایت اللہ
بدھ 13 اپریل 2016 16:23
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء)خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے ناظمین اورٹی ایم اوز پر زوردیا کہ وہ ٹی ایم ایز کی آمدن بڑھانے اوراسے اپنے پاوٴں پرکھڑا کرنے کے لئے اپنا کردار اداکریں تاکہ مقامی سطح پر موثر طریقے سے عوامی مسائل حل ہوسکیں۔وہ بدھ کے روز ٹی ایم ایز کے مسائل کے حوالے سے پشاورمیں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
جس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ عادل صدیق، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ کے علاوہ اپر دیر ،لوئردیر ،بلامبٹ ،منڈا وغیرہ کے ٹی ایم ایزوعوامی نمائندوں نے شرکت کی ۔دوران اجلاس ٹی ایم اوزنے نچلی سطح پر عوامی اجتماعی مسائل کے حل کے لئے اپنی گزارشات پیش کیں۔(جاری ہے)
سینئر صوبائی وزیرنے کہا کہ ٹی ایم اوز نظام کی تبدیلی اوراصلاح کے لئے عملی اقدامات کریں تاکہ صوبے کے نظام میں بہتر ی آئے اور اداروں کی کارکردگی میں عوام واضح تبدیلی محسوس کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اوز کے کارکردگی ناپنے کے لئے انڈیکٹربنائے گئے ہیں اور آئندہ ٹی ایم اوز اوردیگر افسران کی تقرریا ں ،تبادلے اورترقیاں ان کی کارکردگی سے مشروط کی جائیں گی ۔ عنایت اللہ خان نے کہا کہ ٹی ایم ایزکونسل کی منظوری سے میونسپل سروس کی فراہمی کے لئے ضروری مشینری خرید سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ٹیکس وصولی اورترقیاتی منصوبوں میں مزیدتیزی اورشفافیت لانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ٹی ایم ایز خود اپنے وسائل پیدا کریں اورخودعوامی فلاح بہبودپرخرچ کریں ۔سینئر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ فوری طورپر حل کریں تاکہ ملازمین میں پھیلی بے چینی کاخاتمہ ہوسکے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چینی یونیورسٹیوں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے طلباء و طالبات کیلئے سکالرشپس کا اجراء لائق ستائش ہے،مینا ..
وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ کا ایل آر ایچ دورہ، آپریشن تھیٹرز کمپلیکس کا افتتاح
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی آئی آر ڈی پاکستان اور ایویڈینس ایکشن کے وفد سے ملاقات
نوجوان ڈاکٹرز کو نت نئی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے دنیا بھر میں شعبہ طب میں اپنا نام پیدا کرنا ہو ..
صوبائی وزیر مال خیبرپختونخواکی زیر صدارت گلیات ڈوپلیمنٹ اتھارٹی بارے اجلاس
ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، فضل حکیم خان
مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا اعلیٰ حکام کے ہمراہ ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
پشاور،ہیلتھ کئیر کمیشن نے آلودہ آلات سے علاج کرنیوالے سرجن کو نوٹس جاری کردیا
خیبرپختونخوا حکومت بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور اس کی آگاہی کے لیے اقدامات کریگی،اجلاس
صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت ایبٹ اباد پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
خیبر پختونخوا کی حکومت میں عوام کو بھر پور بنیادی سہولیات دے گی،پختون یار خان
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ