ضلع سوات کی ترقی کے لئے اقدامات جاری ہیں،صوبائی وزیر محمودخان

منگل 12 اپریل 2016 21:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل ،ثقافت ،آثار قدیمہ اورامورنوجوانان محمود خان نے بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں کے نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ ملاکنڈ ڈویژن باالخصوص ضلع سوات کی تعمیر وترقی اورانفرسٹرکچر کی بحالی میں صوبائی حکومت کی کوششوں کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز پی ڈی اے کمیٹی روم پشاورمیں یو این ڈی پی کے زیراہتمام ملاکنڈ ڈویژن میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی ،خاتون رکن صوبائی اسمبلی نرگس بی بی ،ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے آفاق خان ،یو این ڈی پی کے نمائندے عادل منصور اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران یو این ڈی پی کے نمائندے راشید خان نے یو این ڈی پی کے زیر اہتمام ضلع سوات میں مکمل ہونے والے اورجاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2009 میں ضلع سوات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بحالی کے لئے 5 ملین ڈالر کے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں پینے کے صاف پانی ،سڑکوں ،رابطہ پلوں سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں جن میں بعض مکمل ہوچکے ہیں اوربعض تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

بریفنگ پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل محمود خان اورڈاکٹر امجد علی نے یواین ڈی پی کے نمائندوں سے کہاکہ وہ بلدیاتی منتخب نمائندوں کے مشورے سے علاقے میں ترقیاتی کام کریں کیونکہ منتخب نمائندوں کو علاقے کے عوام کی ضروریات کابخوبی علم ہوتاہے ۔اس موقع پرڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ حکومت کو عوامی مسائل کااحساس ہے اور ان کے ازالہ کے سلسلے میں ہرممکن قدم اٹھایا جارہا ہے تاکہ غریب لوگوں کی محرومیاں دورہوسکیں اورصوبہ بھی ترقی سے ہمکنار ہو۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں