صوبائی حکومت نے چار ماہ بعد سپیشل پولیس فورس کیلئے تنخواہوں کی مد میں فنڈ جاری کردیا

منگل 12 اپریل 2016 21:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) صوبائی حکومت نے چار مہینے بعد سپیشل پولیس فورس کے لئے تنخواہوں کی مد میں فنڈ جاری کردیا ہے سپیشل پولیس فورس ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی آج سے شروع ہو جائیگی ۔ مالاکنڈ ڈویژن ، ہزارہ ڈویژن ، پشاور ڈویژن سمیت ساتوں ڈویژنوں میں سپیشل پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں مالی بحران کے باعث گزشتہ چار مہینے سے بند تھی ۔

(جاری ہے)

جس پر ڈویژنل ڈی آئی جیز کی جانب سے صوبائی حکومت کو سفارشات کی تھی کہ وہ اس مد میں تنخواہیں جاری کی جائے ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے پچیس کروڑ روپے کا فنڈ اس ضمن میں جاری کر دیا ہے اور سپیشل فورس پولیس کو تنخواہوں کو ادائیگی کا عمل آج سے شروع ہو جائیگا ۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں سپیشل پولیس فورس اہلکاروں کے کنٹریکٹ مدت ملازمت میں توسیع کردی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں