ضلعی حکومت کا صفت غیور ہسپتال ( حاجی کیمپ چلڈرن ہسپتال )کی توسیع کیلئے ریسیکو 1122 کی عمارت ہسپتال میں شامل کرنے کا فیصلہ
منگل 12 اپریل 2016 20:56
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کی زیر صدارت صفت غیور ہسپتال ( حاجی کیمپ چلڈرن ہسپتال ) میں مریضوں کیلئے سہولیات کی فراہمی ‘ بیڈزکی تعداد میں اضافہ ‘ ملازمین کی بروقت حاضری ‘اور نکاسی آب سمیت ‘ دیگر مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجسمیں ڈاکٹر مشرف ایم ایس ‘ ڈاکٹر محمد قیوم چلدرن سپیشلسٹ ‘ ڈسٹرکٹ ممبر ‘ چئیرمین ارباب اکبر خان ‘ امان خْان ڈسٹرکٹ ممبر ‘ قیصر خان ڈسٹرکٹ ممبر اور پی ایس او سہیل نذیر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو ایم ایس ڈاکٹر مشرف نے ہسپتال کے مسائل ‘ مریضوں کو دی جانے والی سہولیات ‘ او پی ڈی ‘ ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ہسپتال کی توسیع کے لئے ہسپتال کے قریب زیر تعمیر ریسیکو 1122 کی عمارت کو ہسپتال میں شامل کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات کی وافر مقدارمیں فراہمی کیلئے ضلع ناظم پشاور نے سالانہ پچاس لاکھ روپے فنڈز مختص کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ نکاس آب کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی کو48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ ہسپتال میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ‘ اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ عوامی شکایت پر غفلت کے مرتکب افراد کو فوری معطل کرکے کمیٹی کے چئیرمین فوری انکوائری کرے گا جبکہ اس مقصدکیلئے کمیٹی کے چئرمین ممبران کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات میں ہسپتال کے دورے کرکے ضلع ناظم پشاور کو رپورٹ پیش کرے گی اجلاس کے آخر میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ہپستال انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کو معطل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام چوتھی بین الاقوامی پبلک ہیلتھ کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر
خیبر پختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان
پشاور،بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر زخمی
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاورمیں یوتھ روبو ٹیک 24 کے میگا ایونٹ کا انعقاد
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے سپیکر صوبائی اسمبلی کو ..
پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشو ں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی
پشاور، لوئردیر میںایک شخص برساتی نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا
حالیہ بارشوں نے ضلع خیبر میں تباہی مچا دی
جانثاران عمران خان کا سٹیٹ بینک سامنے دھرنے کا اعلان
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کیفنانشنل ایڈ آفس اورہائیرایجوکیشن ..
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
گورنر ہاس پشاور میں تقریب حلف برداری، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا