7اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ، کا غذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم،پولنگ5 مئی کو ہوگی

منگل 12 اپریل 2016 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے 7اضلاع میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کے مطابق کا غذات نامزدگی جمع کرانیکی12اپریل کوآخری تاریخ تھی۔ ان اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، بنوں، ہری پور، بونیر اور ، لوئر دیر شامل ہیں۔ جہاں مختلف ویلیج کونسلوں میں جنرل، خواتین ،مزدور/کسان اور یوتھ کونسلر کی نشست سمیت ضلع ہری پور میں ضلع کونسل کی ایک خالی نشست بھی شامل ہے۔

13اپریل 2016کو ان کاغذات نامزدگی کی وصولی کا نوٹس جاری کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 14اپریل 2016کو دائر کی جاسکیں گے۔ ان کاغذات کی جانچ پڑتال15اپریل 2016 کو ہوگی۔ اور درست قرار دئے گئے امیدواروں کی فہرست شائع کی جائیگی۔ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 18اور19اپریل 2016 تک داخل کی جاسکیں گے۔ اور ان اپیلوں پر فیصلہ20اور21 اپریل 2016تک کیا جائیگا۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی22اپریل 2016 تک واپس لے سکیں گے۔ اور اُسی دن امیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔25اپریل 2016کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔ جبکہ اس ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 5مئی 2016کو ہوگی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں