مسٹر وجونیئر مسٹر خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
منگل 12 اپریل 2016 12:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) مسٹر وجونیئر مسٹر خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، پشاور کے امین اللہ نے مسٹر خیبرپختونخوا چارسدہ کے اخلاق خان نے جونیئر خیبر پختونخوا ، روح اللہ مسٹر پشاور، شان جونیئر مسٹر پشاور جبکہ مدر کلاسک ٹائٹل کشور علی نے اپنے نام کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ پشاورعاصم خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ نائب ناظم قاسم علی شاہ ، سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہدایت اللہ تاج محمد ، زین خان ،سینئر سپورٹس جرنلسٹس اعجاز احمد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں تمام صوبے سے تن سازوں نے حصہ لیا۔(جاری ہے)
ان مقابلوں میں 55kg جونیئر ویٹ میں اسد نے پہلی ، نسیم نے دوسری ، کاشف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 60 کلوگرام جونیئر میں بابر جمیل نے پہلی ، شہریار شاہ نے دوسری اور حبیب خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
65 کلوگرام جونیئر ویٹ میں عدنان خان نے پہلی ، ذاکر خان نے دوسری اور انعام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 70 کلوگرام ویٹ میں روح اللہ نے گولڈ ، محمد اجمل نے سلور اور جمیل احمد نے براوٴنز میڈل اپنے نام کیا۔ 75 کلوگرام میں شان مسعود نے پہلی انعام اللہنے دوسری اور نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 80 کلوگرام ویٹ میں اخلاق احمد نے گولڈ ، جمشید نے سلور اور اسد نے براوٴنز میڈلز اپنے نام کیا۔ان مقابلوں میں مدرکلاسک ٹائٹل سابق مسٹر پاکستان کشور علی نے حاصل کیا جسکو ایک لاکھ روپے کیش انعام بھی دیئے گئے ، پشاور کے امین اللہ نے مسٹر خیبرپختونخوا چارسدہ کے اخلاق خان نے جونیئر خیبر پختونخوا ، روح اللہ مسٹر پشاور، شان جونیئر مسٹر پشاور کاٹائٹل جیتا تمام ٹائٹلز ہولڈرز کو ٹائٹل کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بھی دیئے گئے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ پشاور عاصم خان نے کہا کہ صوبے میں دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ باڈی بلڈنگ کھیل کا بھی کافی ٹیلنٹ موجود ہے انہوں نے صوبائی ایسوسی ایشن کو اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت