عنایت اللہ سے یواین ڈی پی کے وفد کی ملاقات

صوبائی حکومت نے مقامی بلدیاتی نظام کے ذریعے تبدیلی اور اصلاح کے لئے عملی اقدامات کرکے اداروں کو بہترنظام اورپالیسی دی ہے،سینئر صوبائی وزیر

پیر 11 اپریل 2016 23:25

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ سے ان کے دفتر پشاور میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی ) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جینز ونڈل کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پریواین ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹرمارک انڈریوفرینچ، سیکرٹری بلدیات کے علاوہ دیگرافسران بھی موجود تھے۔

وہ کچھ دیر صوبائی وزیر کے ہمراہ رہے ۔سینئر صوبائی وزیر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ موجودصوبائی حکومت نے مقامی بلدیاتی نظام کے ذریعے تبدیلی اور اصلاح کے لئے عملی اقدامات کرکے اداروں کو بہترنظام اورپالیسی دی ہے اورصوبے کے عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے چارسالہ منصوبے پرکام کاآغازکیا ۔

(جاری ہے)

عنایت اللہ نے کہاکہ دوبلین روپے کا منصوبہ بلدیاتی حکومت کے استعداد ،انسانی وسائلاوراداروں کی ترقی کے لئے انتہائی مفیدثابت ہوگا ۔

سینئر صوبائی وزیر نے علاقائی ترقی کے منصوبے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ طویل المعیاد منصوبے کی تکمیل پریواین ڈی پی کے تعاون کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں مقامی کونسلروں کی استعدادکار بڑھانے کے لئے ایک وسیع منصوبہ ڈیزائن کیاگیاہے ۔قبل ازیں کنٹری ڈائریکٹرنے یو این ڈی پی کی طرف سے صوبے کے مختلف منصوبوں کی تکمیل میں تعاون کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں