پرائمری سکول لنڈی ارباب پشاور میں تقریب تقسیم انعامات
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

پشاور

پرائمری سکول لنڈی ارباب پشاور میں تقریب تقسیم انعامات

پشاور۔11اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اپریل۔2016ء )گورنمنٹ پرائمری سکول لنڈی ارباب پشاور میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی‘ جس میں زاہد حسین ‘اشفاق احمد‘ ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبراشفاق احمد ملک ‘یوسی لنڈی اربا ب کے چیئرمین ساجد خان‘ وائس چیئرمین فریدالله‘ یونس خان اور دیگر کونسلران سید بلال شاہ‘ عمران ‘ اشفاق احمد اوردیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عوام کی توجہ غریب طلباء کی حوصلہ افزائی کی طرف دلاتے ہوئے کہاکہ ان کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے اور سماجی وسیاسی کارکن کی حیثیت سے آپ پر واجب ہے کہ قوم کے نونہالوں کے سکول آکر حوصلہ افزائی کریں‘ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر اصغر علی شاہ نے پیرنٹس ٹیچر کونسل کی تشکیل کا اعلان بھی کیا‘ آخر میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ممبراشفاق احمدملک اور دیگر مہمانوں نے امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔

11/04/2016 - 11:47:32 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان