اکوڑہ خٹک میں جشن خوشحال کے حوالے سے 2 روزہ تقریب کا انعقاد
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

پشاور

اکوڑہ خٹک میں جشن خوشحال کے حوالے سے 2 روزہ تقریب کا انعقاد

پشاور۔11اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اپریل۔2016ء )اکوڑہ خٹک میں جشن خوشحال کے حوالے سے 2روزہ تقریب منعقد کی گئی‘ جشن خوشحال کی تقریبات کا انعقاد خوشحال خان خٹک میموریل لائبریری میں کیاگیا اس دوران سبزازار پر بچوں کی دلچسپی کیلئے کارٹون کردار‘جھولے اور دیگر دلچسپی کا سامان مہیا کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے بنائے گئے علاقائی دستکاری کے نمونے‘ گلاس پینٹنگ‘ موتی کاکام‘ سلائی کڑھائی کے نمونے رکھے گئے تھے۔اس تقریب کا مقصد علاقائی ثقافتی اقدار سیت مشہور معروف علمی اور عملی شخصیات کو نوجوان نسل سے روشناس کراناتھا۔

11/04/2016 - 11:46:50 :وقت اشاعت