پشاور میں میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4افرادجاں بحق ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 10 اپریل 2016 12:19

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10اپریل۔2016ء) پشاور میں میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4افرادجاں بحق ہوگئے۔ دلخراش واقعہ متھرا کے علاقے شگئی کے شمشیر کے بیٹے کی شادی تھی گھر میں مہمان ہونے کی وجہ سے شمشیر ، اس کا کمسن بیٹا اور بھتیجا اور بھانجا بیٹھک میں سوگئے۔

(جاری ہے)

رات کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ساتھ والے کمرے میں جنریٹر لگایا گیا جو ساری رات چلتا رہا۔

جنریٹر کا زہریلا دھواں بیٹھک میں جمع ہوگیا جس سے شمشیر ، اس کا 12سال کا بیٹا قرار ،13 سال کا بلال اور15 سالہ واجد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ گھر والوں کو اندوہناک واقعے کا صبح اٹھنے پر پتہ چلا۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ہلاکت پر شادی کے گھر میں ماتم مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور ہر آنکھ اشکبار نظرآئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں