پشاور، بازید خیل کے2 فریقین کے مابین 18سالہ دیرینہ دشمنی کا خاتمہ کرکے فریقین میں صلح

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف ایڈوکیٹ،ممبر قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق،ممبر صوبائی اسمبلی فضل الہی اور مشرانِ علاقہ کی بھرپورکوششوں سے بازید خیل کے2 فریقین کے مابین 18سالہ دیرینہ دشمنی کا خاتمہ کرکے فریقین میں صلح ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہفتے کے روز گھڑی سکندر خان PK-4 پشاور میں ملک آیاز خان ناظم کی سرپرستی میں ایک مصالحتی جرگے کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر بازید خیل کے اشملی فریقِ اول اور فریقِ دوئم ڈاکٹر سبحان الدین کے علاوہ علاقہ عمائدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔عمائدین علاقہ نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عارف یوسف ایڈوکیٹ،ایم این اے انجینئر حامد الحق،ایم پی اے فضل الہی اور مشران جرگہ کا بھرپور مصالحتی کردار ادا کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں