پانامالیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایاجائے،سراج الحق

جوڈیشل کمیشن میں قابل احترام لوگ ہونے چاہئیں، یہ کہاں کا انصاف ہے ملزم اپنی مرضی سے کمیشن بنائے ،تقریب سے خطاب

ہفتہ 9 اپریل 2016 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامالیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایاجائے ، ایسا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جس میں قابل احترام لوگ ہوں، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ملزم اپنی مرضی سے کمیشن بنائے ،کمیشن بنانا ایوان ،عوام اور قومی اسمبلی کے ممبران کا حق ہے پشاورمیں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سراج الحق کاکہنا تھا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانا ان کا حق جنہوں نے وزیر اعظم کو بنایا ہے، وزیرخزانہ ٹیکس مانگتے ہیں اوروزیراعظم ٹیکس چھپانے کیلئے پیسہ بیرون ملک بھیجے ہیں، پانامالیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایاجائے،سراج الحق کاکہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ 12ارب کی کرپشن ہوتی ہے، جب تک ملک سے کرپشن کاخاتمہ نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا، آئس لینڈ کے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں ، انکاکہنا تھا کہ آٹا،گھی چینی ،چاول پر عوام کو سبسڈی دی جائے گی اگر ہماری حکومت بنی توپاکستان سے ایسا ملک بنائیں گے جہاں دھرنوں کی ضرورت نہیں ہو گی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں