ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ اینڈ سپورٹس کے زیرا ہتمام ہم جوان یوتھ کلچر فیسٹیول کا انعقاد

فیسٹیول میں نوجوان نسل صوبہ کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور اپنی محنت سے بنی اشیاء کو مختلف سٹالز میں لگائے گئے دوروزہ فیسٹیول میں ڈسپلے سنٹر ،آرٹ نمائش،مشہور گلوکاروں کی موسیقی سمیت دیگر پرفارمنس شامل ہیں

ہفتہ 9 اپریل 2016 18:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام دو روزہ ہم جوان یوتھ کلچر فیسٹیول رنگا رنگ تقریب کیساتھ پی آئی اے پلانی ٹیرئم حیات آباد پشاور میں شروع ہو گیا جس میں فیمیلز کی سیر و تفریح کیلئے صوبہ بھر سے مختلف ثقافتی سٹالز سمیت موسیقی ، رقص ، ثقافتی کھانے اور بہت کچھ شامل ہے جبکہ فیسٹیول میں صوبہ کی نوجوان نسل اپنے ہنر و مہارت سے بنی اشیاء کے 40سے زائد سٹالز سجائے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی فیسٹیول میں خواتین اور فیمیلز کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جن میں کھانے پکانے کا مقابلہ ، بچوں کیلئے جادو کا مظاہرہ ،مخا ، چندرو، میر گھٹی ، ویٹ لفٹنگ ،پتنگ بازی ، فیس پینٹنگ اور دیگر شامل ہیں جن میں جیتنے والی طالبات ، خواتین اور فیمیلز کو قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا،فیسٹیول میں ساتھ ہی خواتین،طالبات اور بچوں کی تفریح کیلئے موسیقی کا انتظام بھی کیا گیا ہے جس میں پہلے روز ساول بینڈ، ٹنگ ٹکور ، یوتھ بینڈ ، انسٹرومینٹل جیمنگ اور دیگر موسیقی کے علاوہ صوبہ کے مختلف اقسام کے ثقافتی ڈانسز بھی پیش کئے جائینگے جن میں چترالی ، خٹک ، محسود ، وزیر اور گتکا رقص شامل ہے ۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں لگائے گئے سٹالز میں ہنڈی کرافٹ ، بنوں شاہی خادی ، دستکاری سٹال ، پشاوری ٹوپی ، موم سے بنی پینٹنگ ، دھات کا کام ، لکڑی سے بنی اشیاء کی نمائش ، ستار سازی ، آرٹ کا کام ، خطاطی ، گندھارا آرٹ ، دروزا چپل ، چترالی پٹی کی بنی ٹوپی ، چادر ، واسکٹ اور دیگر اشیاء ، چارسدہ چپل ، میزارے کا کام ، کاراوا کی نمائش ، سرخہ ، دنداس ، پارونے ، مٹی کے برتن ، لوہار ، ہزارہ جستی شال ،موتی کے کام سمیت صوبہ کی مشہور ثقافتی خوراک کے سٹالز بھی شامل ہیں ۔

میلہ میں بچوں کیلئے کڈز پلے ائیریا بھی رکھا گیا تھا ۔ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام2 روز ہم جوان یوتھ کلچر فیسٹیول 10اپریل کو اختتام پذیر ہو گا ۔فیسٹیول میں خواتین سمیت شہر بھر کی فیمیلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حکومت کی جانب سے عوام کی سیرو تفریح کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں