خیبرپختونخوا انڈر23 گیمز ، سوات ریجن میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے اختتام پذیر
ہفتہ 9 اپریل 2016 16:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا انڈر23 گیمز کے سلسلے میں سوات ریجن میں منعقدہ بوائز انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے اختتام پذیر ان مقابلوں میں ضلع سوات کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پندرہ میں سے بارہ گیمز میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 134 پوائنٹس حاصل کئے دیر لوئر 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ شانگلہ نے 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ ، ذاکر الله ، اکاؤنٹس آفیسر امجد خان ، ڈسٹرکٹ سوات ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ملک ودان ،محمد صالح سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔(جاری ہے)
محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر 23 گیمز کے سلسلے میں سوات ریجن میں بوائز انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس کے آخری روز بھی سوات کے کھلاڑی چھائے رہے ، ہاکی فائنل میں سوات نے دیر لوئر پنلٹی سٹروک کے ذریعے پانچ کے مقابلے چھ گول سے شکست دی دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنٹلٹی سٹروک پر فیصلہ کیاگیا اسی طرح کرکٹ کے فائنل میں سوات نے دیر لوئر کو 35 رنز سے شکست دی ، باسکٹ بال میں دیر اپر نے سوات کو 33 کے مقابلے 45 پوائنٹس سے ہرایا ، والی بال میں دیر لوئر نے ڈسٹرکٹ شانگلہ کو 25-12,25-17 اور25-19 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
باکسنگ میں سوات نے 140 پوائنٹس کے ساتھ اول دیر لوئر نے 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور دیر اپر نے 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ فٹبال فائنل ضلع چترال اور سوات ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوات نے چترال کو پنلٹی شوٹ کے ذریعے تین چار سے شکست دی ، دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنلٹی شوٹ کے ذریعے سوات نے چترال کو تین کے مقابلے چار گول سے شکست دی ، ان مقابلوں میں ،مجموعی طورپر ضلع سوات کے کھلاڑی چھائے رہے جنہوں نے پندرہ میں سے بارہ گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 134 پوائنٹس حاصل کئے دیر لوئر ایک گولڈ آٹھ سلور اور ایک براؤنز میڈلز جیت کر 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ڈسٹرکٹ شانگلہ ایک گولڈ تین سلور اور ایک براؤنز میڈلز جیت کر 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، دیراپر ایک گولڈ دوبراؤنز میڈلز جیت کر 20 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ چترال کی ٹیم دو سلور میڈلز جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈبلیو ایس ایس پی کے سات ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل،سالانہ بجلی بلوں کی مد میں 80 لاکھ روپے سے زائد ..
سوات ٹریفک پولیس کا احسن اقدام،جمعہ کے روز بھی لائسنس ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز
خیبرپختونخوا کے مخصوص اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، وزیر صحت قاسم ..
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسری عالمی ریسرچ کانفرنس برائے صحت کا آغاز ہو گیا
کیپٹل میٹروپولیٹن کے تعلیمی اداروں کو بہترین تعلیمی اداروں کے برابرلائیں گے،ڈائریکٹرتعلیمی کمیٹی
خیبرپختونخوا میں 2 مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
نقل کے خاتمے کیلئے مربوط اوربہترمنصوبہ بندی کے ساتھ کامیاب طریقہ کار بنا لیا ہے ،ایس ڈی ای اوویجیلنس ..
پشاور، ضلعی انتظامیہ نے اکیڈمی ٹاؤن میں غیرقانونی ریمپس اور سپیڈ بریکروں کو ہٹا دیا
پشاور، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس پی واجبات کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں چیئرمین تحصیل کونسل کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل ..
ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل سے ہوگا
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی صوبہ کے بڑے ہسپتالوں کی کنٹینز کے خلاف 2روزہ خصوصی مہم شروع
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے