حیات آباد میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکار کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اقبال جرم کرلیا

جمعہ 8 اپریل 2016 19:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکار کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اقبال جرم کرلیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق حیات آباد میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکارعبدالطیف کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیاتھا ۔سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے سرغنہ حارث نسیم کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر ملزم میکائل محمود تنظیمی نام میکی کو گرفتارکر کے عدالت میں پیش کیا گیا ،ملزم میکائل نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اقبال جرم کیا،جس کے بعد اسے جیل منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں