صوبے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ اولین ترجیح ہے ،سکندرشیرپاؤ
چھوٹے صوبوں اور چھوٹی قومیتوں کی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ انھیں اپنے حقوق اور وسائل پر اختیار دیا جائے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے صحیح مردم شماری وقت کی اہم ضرورت ہے جسے وفاقی حکومت مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے التویٰ کا شکار بنا رہی ہے،سینئروزیرخیبرپختونخوا
جمعہ 8 اپریل 2016 18:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں عملی جدوجہد کے ذریعے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور ان کی محرومیوں کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے روز وطن کور پشاور میں وڈپگہ پی کے 9کے عوامی نمائندوں اور سیاسی و سماجی کارکنان کے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جنرل کونسلران محمد اقبال خان،ظہور خان،عبدالوہاب اور علاقہ کے سیاسی و سماجی رہنماؤں صدیق خان،حاجی مسکین،لیاقت خان اور ملک جاوید نے اپنے دیگر ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں ہم جوکہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں اور ہماری سیاست کا محور عوام کی فلاح و بہبود،صوبہ کی تعمیر و ترقی اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور دھرتی کی حفاظت اور پختونوں کی بہبود کیلئے بیش بہا قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اورآئندہ بھی عوام کے شانہ بشانہ جدوجہد کرکے پختوم قوم کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم بخوبی آگاہ ہیں کہ خطہ اور پختون مشکل حالات سے گذر رہے ہیں اور انہیں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے تاہم ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ خطہ اور پختونوں کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ چھوٹے صوبوں اور چھوٹی قومیتوں کی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ انھیں اپنے حقوق اور وسائل پر اختیار دیا جائے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے صحیح مردم شماری وقت کی اہم ضرورت ہے جسے وفاقی حکومت مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے التویٰ کا شکار بنا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مردم شماری کے التویٰ کے خلاف قومی وطن پارٹی 16اپریل کو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں خیبر پختونخواکے تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی قائدین اپنی جماعت کا موقف پیش کریں گے اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے بات چیت سے تازہ ترین چار نئے انکشافات سامنے آئے جو عوام کیلئے اچھے نہیں ..
پشاور،جنوبی اضلاع میں زراعت کی ترقی کیلئے اہم قدم
صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کاکردگی و جاری منصوبوں پر پیش رفت بارے جائزہ ..
عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ برائے پاکستان لو دی پینگ کی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے ملاقات
عاقب اللہ خان سے سول سیکرٹریٹ پشاور میں مختلف وفود کی ملاقاتیں
عوامی مسائل کے تدارک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ملک پختون یار
تعلیمی اداروں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق مضامین کو متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے ،میناخان آفریدی
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے بلدیات کی زیر صدارت ایٹا بارے اجلاس
پشاور ہائی کورٹ کے تین ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
گورنر خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی ایڈوکیٹ کی ملاقات
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا