حلقہ ویلی 6پشاور میں درجنوں مہاجرین کا نورالباری کی حمایت کااعلان

سابقہ انتخابات میں ماجد خان کی سپورٹ کی تھی اور اس کو پشاور سے جیتوایا تھامگر جیتنے کے بعد اس نے کوئی کام نہیں کیے

جمعہ 8 اپریل 2016 14:38

راولپنڈی ،پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء)حلقہ ویلی 6پشاور میں درجنوں مہاجرین نے جماعت اسلامی کے امیدوار نورالباری کی حمایت کااعلان کردیا-پشاور سے ماجد خان کا صفایا،ماجد خان کے چیف سپورٹر سمیت دیگر موثر کشمیری مہاجرین نے نورالباری کی حمایت کا اعلان کیا،نوشہرہ سے ماجد خان کے چیف سپوٹر خلیل رشی ،پشاور شہر سے راشد شریف،ڈاکٹر عظمت،علی لون،شبیرشاہ،حیات کشمیری،یعقوب خان،سمیت دیگرکشمیری رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے نامز دامیدوار نورالباری کی حمایت کی اور اس مواقع پر انھوں نے مشترکہ طور پرکہاہے کہ سابق انتخابات کے موقع پرانھوں نے ماجد خان کی سپورٹ کی تھی اور اس کو پشاور سے جیتوایا تھامگر جیتنے کے بعد اس نے کوئی کام نہیں کیے اپنے چند ٹھیکدارووں کو نوازا اور خود مال بنایا اب ان کے ساتھ نہیں چلتے ،جماعت اسلامی کے نائب امیر وامیدوار حلقہ ویلی 6نورالباری نے گز عوام رابطہ مہم کے دوران پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کشمیری مہاجرین کے وفود سے ملاقاتین کیے اور ان کے گھر گئے ،مہاجرین نے ماجد خان کے خلاف شکایات کے ڈھیر لگادیے اور کہاکہ ماجد خان نے جینے کے بعد مہاجرین کو نظر انداز کیا اور یہاں کے مہاجرین کے مسائل حل نہیں کیے نورالباری نے کہاکہ وہ مہاجرین کے مسائل حل کریں گے اور مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے ،نورالباری نے جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہااور ان کو یقین دلایاکہ وہ ان کے شانہ شانہ رہیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں