باچا خان یونیورسٹی میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل

جمعرات 7 اپریل 2016 19:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے اس سے قبل ولی خان یونیورسٹی مردان سمیت صوبے بھر کی یونیورسٹیوں میں ہونے والے بھرتیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق دور حکومت میں مختلف یونیورسٹیوں میں ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کے احکامات صوبائی حکومت نے جاری کئے تھے جس کے لئے باقاعدہ طور پرکمیٹی بھی تشکیل دی تھی ہائیر ایجو کیشن کے ذرائع کے مطابق باچا خان یونیورسٹی سمیت صوبے کے مختلف یونیورسٹیوں میں بھرتی ہونے والے سابق یونیورسٹیوں کے سیکورٹی گارڈز کو کوئی تربیت نہیں دی گئی جس کے باعث باچا خان یونیورسٹی میں سیکورٹی غفلت کے باعث دہشت گردی کا واقعہ رونماء ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی میں ہونے والے تمام بھرتیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے علاوہ ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ملازمین ، جعلی ڈگریوں کے حامل مبینہ ملازمین کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں