پشاور، دہشت گردی کا خطرہ،سفارتکاروں کو سفارتی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایات

جمعرات 7 اپریل 2016 19:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سفارتکاروں کو سفارتی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایات کی ہے جبکہ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کی صورت میں وزارت خارجہ سے سیکورٹی کلیرنس لینا بھی لازمی قرار دیا ہے۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد پشاور سمیت ملک بھر میں سفارتکاروں کو سیکورٹی کے حوالے سے موثر اقدامات کی ہدایات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سفارتکاروں کو ایک شہر سے دوسرے شہر بذریعہ سڑک سفر نہ کرنے کی ہدایات بھی کی ہے جبکہ ایک شہر سے دوسرے شہرکے دوروں سے قبل تمام متعلقہ حکام سے سیکورٹی کلیرنس حاصل کرنا لازمی قرار دیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ سفارتکاروں کو ہدایات کی ہے کہ اپنی سرگرمیاں محدود کرے صوبائی دارلحکومت پشاور میں امریکی قونصیلیٹ ، ایرانی قونصیلیٹ ، افغانستان کے قونصیلیٹ ، کے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی ہے ۔ واضح رہے کہ چند سال قبل ایرانی قونصیلیٹ کے قریب دہشت گردی کا واقعہ بھی رونماء ہوا تھا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں