پشاور،پولیس اور خفیہ اداروں کا حیات آباد میں سرچ آپریشن 70مشتبہ افراد سمیت 165 افراد

جمعرات 7 اپریل 2016 18:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) پشاور حیات آباد میں پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کر کے 70 مشتبہ افراد سمیت 165 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ زیر حراست افراد میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے 37 افراد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں 165 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جس میں 70 افراد کو مشتبہ پایا گیا جبکہ 58 افراد کو کرایہ دار کے قانونی کوائف جمع نہ کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد میں 37 افراد ایسے ہیں جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں اور انکا تعلق افغانستان سے ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں