پشاور،محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی مبینہ دہشتگرد گرفتا ر

جمعرات 7 اپریل 2016 14:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرکے مبینہ دہشتگرد اسماعیل عرف شامی کو گرفتار کرلیا ، گرفتار مبینہ دہشتگرد افغانی شہری جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے مبینہ دہشتگردی کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افغان شہری کو گرفتار کرلیا ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے چوبیس جنوری دو ہزار سولہ کو پشاور کے علاقے خالد خان گڑھی میں سائیکل ریڑھی پر بم نصب کیا تھا جس سے پھٹنے سے صلاح الدین ڈرائیور اور راہ گیر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے گرفتار دہشتگردی پر مختلف کاروباری افراد سے بھتہ بھی طلب کرنے کا الزام ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں