کے پی کے میں کشمیرکی مہاجرین کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحی ہے‘نورالباری

جمعرات 7 اپریل 2016 13:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی ویلی6نورالباری نے کے پی کے کے صوبائی وزیر برائے زکواة وعشر حبیب لرحما ن سے اہم ملاقات کی،اس ،موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرحلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کے سیکرٹری راجہ فاضل تبسم سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر راجہ ذاکرخان،اور کے پی کے سے ارسلہ خان ،یعقوب خان اور نصرم من اللہ بھی موجو د تھے،نورالباری نے صوبائی وزیر سے مہاجرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگوکی ،اس موقع پر صوبائی وزیر کے پی کے حبیب الرحمان نے کہاکہ کے پی کے میں کشمیرکی مہاجرین کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحی ہے،میں خود مہاجرین کی بستیوں کا دورہ کروں گا اور ان کے مسائل حل کریں گے،کشمیری ہمارے بھائی ہیں اوران کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے،مستحق کشمیریوں کے خاندانوں کے بچوں کے لیے صحت اور تعلیم کا بندوبست کریں گے،کشمیرکی آزادی اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد ابھی جاری ہے انھوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کی تحریک دراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے،اہل پاکستان اور خاص کراہل کے پی کے کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں اور آزادی کی منزل کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے۔

(جاری ہے)

نورالباری نے مسائل کے حل کی یقینی دھانے پر وزیر برائے زکواة وعشر حبیب الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں