پشاور‘دیسی ساختہ بم دھماکہ‘ ایک پولیس اہلکار شہید‘ راہگیر زخمی

جمعرات 7 اپریل 2016 13:15

پشاور ۔ 07 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) پشاور کے علاقہ بدھو ثمر باغ میں دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید‘ جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم بخہ غلام کے علاقہ بدھو ثمر باغ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب نصب کیاگیاتھا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سعید خان شہید جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں