جامعہ پشاور کے دفتری نظام کو کمپیوٹرائزکرنے کے منصوبے کا آغاز

جمعرات 7 اپریل 2016 12:56

پشاور ۔ 07 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) پشاوریونیورسٹی میں جامعہ کے پورے دفتری نظام کو کمپیوٹرائزڈکرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کاآغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں یونیورسٹی کے ٹریژری ونگ کے ملازمین کے ایک ہفتے کی تربیتی ورکشاپ ٹریژرڈاکٹر نوید احسن ضیاء کی زیر نگرانی یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں شروع ہوگئی ہے جس میں اکاؤنٹس کے تیس سے زائد ملازمین شریک ہیں۔ اکاؤنٹس کے اہلکاروں کو ان باکس سافٹ وئیر ملٹی نیشنل کمیٹی کے نمائندے تربیت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں